جی میل سے متعلق معلومات

Monday, October 4, 2010

مختلف میلز کو الگ رکھنا

.ایک ساتھ مختلف اقسام کی ای میل ایک ہی جگہ پر آپ کو کنفیوز کر سکتی ہيں 
یہ طریقہ ذہن نشین کر لیں ۔ کہ ان دونوں ان باکس بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہو گا کہ ان تینوں ان باکس ( یاہو ، ہاٹ اور جی میل ) کی میل کو الگ الگ رکھا جائے ۔ 
اور وہ اپنے الگ پہچان کے ساتھ نظر آئیں ۔
تو شروع کرتے ہيں۔ ۔
تو اس کے لیے جی میل میں ایک آپشن ہے فلٹر کا ۔۔ جو کہ اس جگہ سے تخلیق کیا جاتا ہے۔
ax-jpg

یو تو اس آپشن سے بہت سے کام لیے جاتے ہيں اور میں اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتا ہوں مگر فی الحال آپ کے سوال کے مطابق جواب دیتا ہوں ۔
مذکورہ 
Creat Filters
 کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک جی میل آپ کے سامنے کچھ اس طرح آئے گا ۔ 

ax2-jpg
اس میں
 To
 والے باکس میں آپ نے وہ ای میل ( یاہو یا پھر ہاٹ میل ) کا لکھنا ہے جہاں سے ای میل فارورڈ کر کے آپ جی میل میں لانا چاہتے ہيں ۔ ۔ ایڈریس لکھنے کے بعد
 Test Search
 کا بٹن دبا کر سرچ کر کے بھی دیکھ لیں ۔ کہ آپ کے جی میل ان باکس میں اس وقت تک کتنی میل یاہو یا ہاٹ میل کی طرف فارورڈ ہو کر آئی ہيں ۔ اس کے بعد
 Next Stepکر دیں ۔
تو یہ آپشن ز آپ کے سامنے آئیں گے ۔۔

Name:  ax3.JPG
Views: 23
Size:  38.3 KB

ان میں سے میرے مشورے کے مطابق آپ درج ذیل کام کریں سب سے پہلے اس آپشن پر چیک لگا دیں 
Skip the Inbox ( Archive it )
اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ فارورڈ کی ہوئی میل ان باکس میں جگہ گھیرے بغیر ایک مخصوص فولڈر میں چلی جائے گی ۔ اب وہ فولڈر کیسے بنائں وہ آگے بتا رہا ہوں ۔
اس کے بعد اس آپشن پر کلک کریں 
Apply the Lable
 پر چیک لگا کر برابر میں ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے 
Creat New Lable
 پر کلک کریں اور اپنے فارورڈ شدہ ای میل کو رکھنے کے لیے فولڈر کا نام دے دیں ۔
Name:  ax4.JPG
Views: 23
Size:  13.4 KB

اب ہے آخری مرحلہ
 Also apply filter to ____________ below
 پر چیک لگائیں اور 
Creat Filter
 پر کلک کر دیں ۔۔
آپ کے متعلقہ یاہو میل سے فارورڈ یافتہ ای میل ان باکس کے بجائے اس جگہ الگ سے نظر آئے گی
ax5-jpg

یہ لیں جناب اب آپکے پاس دس قسم کے ای میل اکاؤنٹس سے میلز فارورڈ ہو کر آئیں گی  اور آپ ان کو مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق لیبل / فولڈرز میں رکھیں گے تو سب الگ نظر آئیں گی ۔ اور آپ کے آسانی ہو گی ان کو مینیج کرنے میں ۔۔

1 comment:

  1. یہ مراسلہ اس وقت کار آمد ہے جب
    آپ تین چار مختلف ای میلز آئی ڈی سے اپنے ایک جی میل پر ای میل ز کو فارورڈ کرواتے ہيں۔

    ReplyDelete

اپنا تبصرہ دیں