جی میل سے متعلق معلومات

Thursday, November 4, 2010

بلاگ اسپاٹ

 بلاگ اسپاٹ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں پر ہر برقی لکھاری خاص کر نو آموز اپنی تحاریر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہيں ۔اس کوشش  کے پیچھےدو ہی مقاصد ہوتے ہيں ۔ ایک اشتہار سازی سے آمدنی اور دوسرے اپنی زبان کی خدمت ۔ مؤخر الذکر کو ان لفظوں میں بھی کہہ سکتے ہيں کہ اپنی بات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے  کی کوشش ۔


بلاگ اسپاٹ در اصل گوگل والوں کی ایک سروس ہے جس کا اجراء 2003 میں کیا گیا ۔جس نے ویب ڈیزائننگ اور ویب ہوسٹنگ کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ۔

 یہ دراصل ایک طرح کی فری ویب ہوسٹنگ اور فری ویب ڈیزائننگ کے طرز پر کام کرتاہے ۔ جس طرح آپ ایچ ٹی ایم ایل یا ویب پیچ ڈیزائننگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویب صفحات بناتے ہيں ۔ اسی طرح بلاگ پر  آپ کو محض اپنے ویب سائٹ کے اجزاء کو لکھنا پڑتا ہے اور  آس پاس کی ڈیزائننگ آپ کو نہيں بنانی پڑتی بلکہ بلاگ کے بنے بنائے سانچے پر آپ کی تحریر خود چسپاں ہو جاتی ہے۔  یہ ایک اچھا اقدام تھا ان لوگوں کے لیے جن  کو ویب سائٹ کے رنگ ، ٹیبل ، کالم  اور لنک ڈیزائننگ کرنا نہیں آتا تھا اور وہ نہ ہی اس میں دلچسپی لیتے تھے انہيں صرف لکھنے سے مطلب تھا ۔ سو بلاگ اسپاٹ اور بلاگرز نے تیار سانچے یعنی تھیم بنا کر اس مسئلے کو حل کر دیا ۔ گو کہ بعض صارفین  نے بھی اس سانچے میں اپنی پسند کی تبدیلی چاہی اور وہ کسی حد تک ممکن بھی ہوئی ۔ جیسا کہ اردو (یونی کوڈ اور نستعلیق وغیرہ )کے لیے کوئی سانچہ دستیاب نہيں تھا ۔ مگر دیگر ڈیزائننگ کے ماہرین نے اس میں بھی تبدیلی فراہم کر کےایک نئی سہولت فراہم کر دی ہے ۔ 

اس کے بعد اگلا کام ہے ہوسٹنگ کی کہ ویب پیچ بنا کر آپ اپنے پی سی پر تو رکھ سکتے ہيں مگر اس کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے کسی نہ کسی کمپیوٹر/سرور کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔یہ سہولت بھی بلاگ اسپاٹ نے بلا معاوضہ فراہم کی اس طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں لکھاریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔ ۔ 



No comments:

Post a Comment

اپنا تبصرہ دیں