جی میل سے متعلق معلومات

Monday, April 25, 2011

بلاگ اسپاٹ میں کیٹگری

بلاگ اسپاٹ میں کیٹگری بنانے کا طریقہ

بلاگ اسپاٹ میں آپ جب نئی پوسٹنگ کرتے ہیں تو اس کے نیچے کی طرف ایک آپشن ہوتا ہے
۔ یہ دیکھیں



اس آپشن کو بہت سے لوگ . . . .

کی ورڈ سمجھتے ہيں اور بعض ٹیگ سمجھتے ہيں ۔

اور کسی حد تک دونوں باتیں درست ہیں ۔ مگر اس کا استعمال کرتے ہوئے یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ

الفاظ بہت جامع اور کم سے کم ہوں ۔

کیوں کہ یہ الفاظ بلاگ اسپاٹ کے سائڈ بار میں لیبل کالم / کیٹگری کے نام سے ظاہر ہوتے ہیں ۔

بعض لوگ پورا پورا جملہ بھی لکھ دیتے ہيں اس میں ۔


خیر ایک بات دھیان میں رہے کہ اس میں ایک ہی فیلڈ میں تمام کیٹگری لکھی جاتی ہيں

اور ہر لفظ کو الگ کیٹگری بنانے کے لیے درمیاں میں قومہ دینا پڑتا ہے ۔

یہاں دھیان رہے کہ قومہ انگریزی والا ہونا چاہیے

اردو والا نہيں ورنہ وہ تمام الفاظ ایک ہی کیٹگری بن جاتے ہيں ۔

ایک لفظ اردو لکھا اور پھر ونڈو سے انگریزی زبان کی ٹائپنگ چالو کی اور ایک قومہ ( انگریزي کا ) لکھا

اور پھر اگلا لفظ لکھنے کے لیے پھر اردو میں زبان تبدیل کر لی

یہ ہوتا ہے طریقہ بلاگ اسپاٹ میں کیٹگری بنانے کا ۔

ایک اور پوائنٹ

لیبل کو شو کرنے کے دو طریقے ہیں ۔

ایک سائڈ بار میں



دوسرے ہیڈر بار میں



اور ان کو ایڈ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈیزائننگ میں جائيں اور پیج ایلیمنٹ میں جائيں اور
اس آپشن پر کلک کریں ۔



اب یہ آپشن آپ کو سائڈ بار میں بھی نظر آئے گا اور ہیڈر بار میں بھی نظر آئے گا ۔
آپ لیبل کو جہاں رکھنا چاہتے ہيں وہاں موجود

Add Gadget

کے آپشن پر کلک کر دیں
اور نظر آنے والے ونڈو میں

Lables

ڈھونڈ کر اس کے برابر (+) پر کلک کر دیں ۔
آپ کے تمام کیٹیگری ز یا تو سائڈ بار میں نظر آئيں گے یا ہیڈر پر ۔

یہ ہے وہ پوائنٹ ۔ ۔

1 comment:

اپنا تبصرہ دیں